دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

09:09 PM, 16 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد کردی گئی۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں پانی کے لئے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا،  فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا منرل واٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹھکانے لگانے کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق ہونے والے کابینہ کے اجلاس  میں وزیر اعلیٰ سندھ نے جس تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس کے پیش نظرتمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام دفاتر میں ڈسپوزایبل منرل واٹر پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کی جگہ جگ اور شیشے کا استعمال کیا جائے۔ 

مزیدخبریں