ویسٹ انڈیز کے مزید کھلاڑی کورونا میں مبتلا

04:26 AM, 16 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر کیربیئنز کا دورہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کھلاڑیوں میں جسٹن گریوز، عقیل حسین اور شائے ہوپس شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دورہ پاکستان پر آنیوالے چھ کھلاڑی اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس زخمی ہیں، وہ پہلے ٹی ٹونٹی میں انجرڈ ہوگئے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) حکام اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان آج اہم اجلاس ہوگا۔
مزیدخبریں