16 دسمبر 2014ء: سانحہ اے پی ایس کو 7 برس مکمل
05:02 AM, 16 Dec, 2021
پشاور: (ویب ڈیسک) 16 دسمبر 2014ء کو پاکستان ایک انتہائی دردناک واقعہ رونما ہوا جس میں دہشتگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے معصوم طالبعلموں اور اساتذہ کو شہید کر دیا تھا۔ دہشتگردوں کی اس درندگی میں 147 افراد شہید ہوئے جن میں 122 طلبہ، 22 سٹاف ممبرز اور 3 سکیورٹی گارڈز شامل تھے۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کے فوری بعد اے پی ایس پشاور کا گھیراؤ کرکے حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں فوجی عدالتوں نے موت کی سزائیں سنائیں، ان میں سے 4 دہشتگردوں کو 2015ء جبکہ ایک کو 2017ء میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ سانحہ اے پی ایس نے دہشتگردی یخلاف جنگ میں نئی روح پھونک دی، اس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل دے کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا۔