پاکستان کے چین کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں:معیدیوسف

07:07 AM, 16 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور ان کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں تیزی لانے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ امریکہ آئندہ سال سربراہ کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے اور پاکستان اس میں شرکت کرے گا۔
مزیدخبریں