ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے باقی کھلاڑیوں اور سٹاف کا کوویڈ ٹیسٹ منفی

11:30 AM, 16 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز : ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آگیا۔ ویسٹ انڈیز کے چند کھلاڑیوں اور اسکواڈ کا کوویڈ مثبت آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا دوبارہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے حوالے سے بھی شش و پنج کا شکار ہے۔ کپتان ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ٹیم نکولس پورن نے قومی کھلاڑیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ آج کا میچ کھیلنا ہے یا نہیں۔ بورڈ کچھ دیر میں فیصلہ کرے گا تو پھر کچھ معلوم ہوگا کہ میچ ہونا ہے یا نہیں۔ پاک ویسٹ انڈیز اسکواڈ نے 4 بجے اسیٹیڈیم روانہ ہونا ہے۔ قومی اسکواڈ کے وٹس ایپ گروپ میں بھی انتظار کرنے کا میسج کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں