وزیراعظم کاگلگت بلتستان کے خاندانوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

01:09 PM, 16 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسکردو ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے ہر خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کر دیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ہر خاندان کو 10 لاکھ تک کی ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالر کما سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے اب اوورسیز پاکستانی چھٹیوں میں گلگت بلتستان آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سال 2012 سے 2018 تک خیبرپختونخوا میں تیزی سے غربت میں کمی ہوئی۔ آپ کو اندازہ نہیں اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپ کی زندگی کتنی تبدیل ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی چھٹیاں منانے اب گلگت بلتستان آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے۔ سوئٹرز لینڈ 70ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئے گا۔ پورے گلگت بلتستان میں ہر خاندان کوہیلتھ انشورنس دیں گے۔ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی۔
مزیدخبریں