گوادر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

01:28 PM, 16 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: بلوچستان کے ضلع گوادر میں چند ہفتوں سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر پہنچے۔ مظاہرین سے بات کی جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈٰیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا وعدے صرف دھرنے سے اٹھانے کے لئے نہیں کئے جا رہے۔ وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ ‏لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ گرمیوں تک ‏ گوادر میں پانی کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ گرمیوں تک 100میگاواٹ گوادرکومل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023 تک گوادر میں نیشنل گرڈ سے بجلی ملنا شروع ہوجائیگی۔ ڈیمانڈ بڑھنے پر گوادر کو مزید بجلی فراہم کی جائیگی۔ سی پیک کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنا ضروری ہیں، وفاقی حکومت تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔
مزیدخبریں