پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہوگئی

02:42 PM, 16 Dec, 2021

احمد علی

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہوگئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کو تیار نہیں تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مہمان ٹیم کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کیلئے کوشاں تھا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے۔ ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل 14ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو پاکستان کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہفتہ 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔
مزیدخبریں