سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ اشتراک کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ
03:43 PM, 16 Dec, 2021
پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان کا کلائمنٹ چینج ویژن، عالمی اشتراک کے مزید دروازے کھل گئے۔ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ اشتراک کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف المالکی، معاون خصوصی ملک امین اسلم کے پاس پہنچ گئے۔ سعودی سفیر کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر کی ملک امین اسلم سے ملاقات میں پلان کو آگے بڑھانے کا فارمولا تیار کرلیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کی گیا کہ پاک سعودی ماہرین کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ ہوگا۔ سعودی حکومت نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دیدی۔ سعودی عرب گرین اینیشی ایٹو کا اشتراک پاکستان کے بلین ٹری منصوبے سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے ماہرین کے وفود کا تبادلہ ہوگا، ملاقات میں فیصلہ ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب کلائمٹ چینج ماہرین کی ٹینکیکل ٹیم پاکستان بھیجے گا۔ پاکستانی کلائمٹ چینج ماہرین کا وفد آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ نواب المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹو کے تحت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔ سعودی سے اشتراک کا دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ کو فائدہ پہنچائے گا۔ پاک سعودی تعلقات کو مزید وسعت اور استحکام ملے گا۔