خانیوال ضمنی الیکشن: ن لیگ نے میدان مارلیا

06:33 PM, 16 Dec, 2021

احمد علی
ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا اور اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جبکہ شوہر کے انتقال کے بعد ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنے والی نورین ڈاہا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں تھے۔ خانیوال ۔حلقہ پی پی 206 ضمنی الیکشن میں 183پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد سلیم حنیف 47985ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 33875ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں. پی پی پی کے میر واثق 15233ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں اور ٹی ایل پی کے شیخ محمد اکمل 9678ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں.
مزیدخبریں