ڈالر کی اونچی اڑان ، آج اہم اجلاس طلب

05:46 AM, 16 Dec, 2022

احمد علی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر کی صورتحال پر آج اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ، معاونین خصوصی، سیکریٹری خزانہ وزیر قانون اور گورنر اسٹیٹ بینک شرکت کریں گے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور کسٹمز حکام بھی شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 49 کروڑ ڈالر مزید کم ہوگئے ہیں ۔
مزیدخبریں