اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

07:32 AM, 16 Dec, 2022

احمد علی
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ سابق کپتان اظہرعلی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا ۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی کرکٹر آبدیدہ ہوگئے جبکہ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا ہے ، جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ، درخواست کرتا ہوں کہ اسی طرح سے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں ۔ اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے، میں چار سے پانچ سال انجری کا شکار رہا ہوں اور میری فیملی نے میرے کیرئیر کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
مزیدخبریں