پنجاب اسمبلی کی تحلیل: ق لیگ نے شرائط عمران خان کے سامنے رکھ دیں
08:58 AM, 16 Dec, 2022
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ ، ق لیگ نے اپنی شرائط سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھ دیں ہیں. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے کچھ لو کچھ دو کی شرط عمران خان کے سامنے رکھ دی ہیں ، ق لیگ نے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی بیس نشستیں مانگ لیں ہیں ، پرویز الٰہی نے ق لیگ تحریک انصاف میں ضم کرنے سے انکاکر دیا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر ابھی تک چوہدری شجاعت حسین ہیں، میں ضم کر ہی نہیں سکتا ۔ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں بیس نشستوں کے علاوہ دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی چاہتی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے ق لیگ کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹٰی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ، جہاں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہوئی کرینگے ۔ پرویز الٰہی اور مونس الہی کا اپنی شرائط ماننے تک اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ دینے سے گریز ۔ مونس الہی کا موقف ہے کہ ہم اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں ، اسمبلی تحلیل کردی تو ہم متبادل کیا ہوگا ؟تحریک انصاف کا ایک دھڑا ق لیگ کی شرائط نہ ماننے کا حامی ہے اور اس کو بلیک میلنگ قرار دے دیا ہے ، ایک دھڑا ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنا چاہتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شرائط ماننی ہیں یا نہیں پرویز الٰہی اور عمران خان کی فیصلہ کن ملاقات آج یا کل متوقع ہے۔ صدر عارف علوی سے ملاقات میں بھی ق لیگ نے اپنے مطالبات کھل کر سامنے رکھ دئیے تھے۔ پرویز الٰہی مارچ تک پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے ہیں۔