زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز، افغان ٹیم کا اعلان ہوگیا

10:49 AM, 16 Dec, 2024

ویب ڈیسک: زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حشمت اللہ شہیدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کا ٹیسٹ اسکواڈ

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ (نائب کپتان)، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، افسر زازئی (وکٹ کیپر)، ریاض حسن، صدیق اللہ اتل، عبدالمالک، بحیر شاہ محبوب، عصمت عالم، عظمت اللہ عمرزئی، ظاہر خان، ضیاء الرحمان، رحمان اکبر، ظاہر شہزاد، راشد خان، یامین احمد زئی، بشیر احمد افغان، نوید زدران، اور فرید احمد ملک

مزیدخبریں