ویب ڈیسک : روس نے اپنے دیرینہ اتحادی بھارت کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے بھارتی شہریوں پر ویزے کی پابندی ختم کرنے کااعلان کیا ہے ۔2025 سے بھارتی شہری بغیر ویزے کے محض انٹری پر روس جاسکیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد بھارتی شہری بغیر ویزا کے روس کا سفر کر سکیں گے۔
اس سے قبل، جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں روس نے بھارتی شہریوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے۔۔ 2023 میں 60,000 سے زیادہ بھارتی شہریوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
واضح رہے اس وقت روس نے ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دے رکھی تھی تاہم بھارت کو یہ سہولت دینے کےبعد اب روس میں بغیر ویزا انٹری والے ممالک کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔