26 نومبر احتجاج کےبعدمیرےساتھ۔۔! شیرافضل مروت نےبڑےراز سے پردہ اُٹھادیا

01:31 PM, 16 Dec, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اے ٹی سی عدالت نے 81 ملزمان کو ڈسچارج کیا لیکن پولیس نے عدالت میں آکر ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا،ان میں سے 18 لوگوں کو مقدمے میں ڈالا ہے باقی لوگ ابھی بھی مسنگ ہیں، ہم نے 12 لوگوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کےختم احتجاج کے بعد میرے اوپر 12 اور شعیب شاہین کے اوپر 10 ایف آئی آرز درج ہوئی تھی،عمر ایوب اور دیگر قیادت کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل اے ٹی سی عدالت نے 81 ملزمان کو ڈسچارج کیا لیکن پولیس نے عدالت میں آکر ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا،ان میں سے 18 لوگوں کو مقدمے میں ڈالا ہے باقی لوگ ابھی بھی مسنگ ہیں،یہ لوگ کہتے تھے لاشیں دکھائیں، ہم نے 12 لوگوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت میں آجائیں اور بتائیں کہ آپ نے ایک ماہ تک قوم کو گمراہ رکھا ہے،مذاکرات کے حوالے سے اسد قیصر اپنا بیان دے چکے ہیں،ہمارے ورکرز کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں