ویب ڈیسک : غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت کا انوکھا انداز،، کانگرسی رہنماپریانکا گاندھی فلسطینی بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں، بی جے پی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پریانکا گاندھی نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے انوکھا قدم اٹھایا ہے اور فلسطین اورفلسطینیوں سے حمایت کے لئے ایک ایسا بیگ اٹھائے پارلیمنٹ میں پہنچ گئیں جس پر بڑے انگریزی حروف میں ’’ فلسطین’’ لکھا ہے ، جبکہ اس پر تربوز کی نشان بھی نمایاں ہے ۔
یادرہے تربوز کی قاش کو بھی فلسطینی قومی نشان کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے ۔
کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر شمع محمد کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پریانکا کی تصویر شئیر کی گئی جس کے ساتھ انہوں نے پیغام پوسٹ کیا ہے کہ" پریانکا گاندھی فلسطینیوں کے لئے اپنی حمایت اور یک جہتی کا اظہار ایک خصوصی بیگ اٹھا کرکررہی ہیں’’۔
دوسری طرف برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سمبیت پاترا نے 'فلسطین کی حمایت کے لئے بیگ اٹھانے پر پریانکا گاندھی پرکو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے تک گاندھی خاندان کے افراد کے لئےیہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ نہرو سے لے کر پرینکا تک، اس کے ارکان گاندھی خاندان موج مستی کا تھیلا اٹھائے گھوم رہے ہیں۔
’’انہوں نے کبھی حب الوطنی کا تھیلا اپنے کندھوں پر نہیں لٹکایا یہی ان کی شکست کی وجہ ہے۔’’