ہم سےانٹرنیٹ بند کروانے والوں سے سوال ہونا چاہیے،چیئرمین پی ٹی اے

03:14 PM, 16 Dec, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ٹی اے نے آج تک پاکستان میں کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی اے جواب نہیں دے سکتی۔ انٹرنیٹ بند کروانے کا سوال پالیسی سازوں سے ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ پی ٹی اے وی پی این بلاک کررہا ہے۔ آج اس وقت تک پاکستان میں کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گی۔ قومی سیکورٹی پر ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس اس کا جواب نہیں ہوتا۔ نیشنل سکیورٹی سے متعلق پی ٹی اے جواب نہیں دے سکتا۔ نیشنل سیکورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے۔ آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔ آج سکول و کالجز سارے بند ہیں اگر ایچ ای سی سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ نیشنل سیکورٹی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں کہ ہم سے وہ سوال پوچھیں جو ہمارا مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سوال ہے اس کا جواب سنا کریں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے وی پی این بلاک کر رہا ہے۔ آج بھی واضح کر دوں کہ پی ٹی اے نے وی پی این بندنہیں کیا۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے سکول بند ہیں۔ ایچ ای سی سے اس سے متعلق سوال کیا جانا کیسا ہے؟ وی پی این کا بند ہونا پالیسی میکر سے پوچھا جائے۔

ڈی جی کمرشل افیئرز پی ٹی اے نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزیدخبریں