جیل انتظامیہ نےگنڈاپورکی عمران خان سےملاقات کیوں نہیں کروائی؟اہم انکشاف

03:31 PM, 16 Dec, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے، علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کےباہر روک دیا گیا۔سڑک کی ایک جانب ٹریفک معطل ہے۔

جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کوآگاہ کردیا کہ  ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پیشگی اجازت کے بغیر اڈیالہ جیل پہنچے تھے،آج ملاقاتوں کا دن نہ ہونے کے باعث ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،اسپیشل ملاقات کے لئے بھی وزیر اعلی نے جیل حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں لی تھی،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے منگل اور جمعرات کے دن مقرر ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

دوسری جانب بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبر پختونخوا کو ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے، عدالت کی حکم عدولی پر عدالت سے رجوع کریں گے،26 ویں ترمیم کے بعد جعلی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔صوبے کے ایک چیف ایگزیکٹیو کو ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل نے بتایا کہ آپکو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے،جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور فارم 45 کے وزیراعلی ہے مریم نواز کی طرح جعلی فارم 47 کے وزیراعلی  نہیں ہے،فارم 47 کی جعلی وزیر اعلی کے حکم پر کیسے فارم 45 کے وزیراعلی کی تضحیک کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں