ویڈیو: جاں بحق شخص کی لاش کیلئے ایمبولینس نہ مل سکی، گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل

03:47 PM, 16 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش کیلئے ایمبولینس نہ مل سکی، لاش کو   گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل گئی ہے۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں "انسانیت کی تذلیل ''  ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کیلئے ایمبولینس میسر نا آ سکی۔

متوفی کی لاش گدھا  گاڑی  پر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر   ہسپتال منتقل کی گئی۔گدھا  گاڑی  پر لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں