زیادتی کے بعدخاتون ڈاکٹرکےقتل کاملزم ضمانت پررہا،ڈاکٹرزسڑکوں پرنکل آئے

04:27 PM, 16 Dec, 2024

جواد ملک

ویب ڈیسک: (جوادملک) ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزم کی ضمانت پر ڈاکٹرز کی ہڑتال،ی بی آئی کے ذریعے فرد جرم پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال جوائنٹ ڈاکٹرز فورم (ڈبلیو بی پی ڈی) اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کے خلاف  کل سے کولکاتا میں احتجاج  کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ڈبلیو بی پی ڈی کی طرف سے مجوزہ احتجاج، پانچ یونینوں کے تعاون 26 دسمبر تک ڈورینا کراسنگ پر کیا جائے گا۔

جس کے لئے انہوں نے پولیس کمشنر کو خط لکھ کر اجازت مانگی ہے۔ ڈبلیو بی جے پی ڈی کے جوائنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پنیہ برت گن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ  سی بی آئی کے ذریعہ فوری طور پر ضمنی چارج شیٹ پیش  کی جائے۔ انہوں نے پولیس سے تمام شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کو بھی کہا ہے۔

یادرہے  کولکاتا کے سرکاری آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی ایک آن ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر 9 اگست کو مردہ پائی گئی، جس سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس نے عالمی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کرائی ۔

سیالدہ کی عدالت نے جمعہ کو آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور تالہ پولیس اسٹیشن کے سابق انچارج ابھیجیت منڈل کو عصمت دری اور قتل کیس میں ضمانت دے دی تھی ۔ سی بی آئی کے 90 دن کی لازمی مدت کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے میں 'ناکام' ہونے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔

مزیدخبریں