(ویب ڈیسک ) سرکاری ملازمین نے مراعات واپس لینے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین تنظیموں کے اعلی سطحی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین نے لیو انکیشمنٹ میں کمی اور رولز 17/ A کی بحالی کےلئے قرار داد منظورکرلی ۔
ا جلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت پنجاب سے پر مراعات کی بحالی کا پر زور مطالبہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین نے روزانہ 2 گھنٹے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ۔
جاری اعلامیے کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کی تمام مالی مراعات بحال کرے، مرعات بحال نہ کرنے پر ملازمین 19 دسمبر بروز جمعرات سے 11 سے 01 بجے تک روزانہ دفاتر میں ہڑتال اور پر امن احتجاج کریں گے ، مطالبات پورے نہیں ہوتے تو جنوری کے دوسرے ہفتے میں دھرنا دیا جائے گا اور دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔