پی ٹی اے نے ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے اعدادوشمار جاری کردیے

08:07 PM, 16 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6کروڑ4لاکھ ریکارڈ کی گئی اور فیس بک کے مرد صارفین 76 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد،خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 64 فیصد، خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔

مزیدخبریں