کورونا کیسزمیں اضافہ، لاہور کے 7علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

07:03 AM, 16 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: کورونا کیسز میں اضافے کے پيش نظر لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر ديا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا ہے ان ميں عسکری ٹین، ڈیفنس فیز ٹو، فیز تھری، سرور کالونی اور شادباغ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

ایک ہفتہ قبل لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز تھری، فائیو، فیصل ٹاون، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقے شامل تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں اب مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہے البتہ جن علاقوں میں کورونا کے کیسز برھتے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں