سپریم کورٹ میں تین اہم مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

07:43 AM, 16 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز : سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث 3 اہم کیسز ڈی لسٹ کر دیے۔ڈی لسٹ کیے گئے مقدمات میں 120 احتساب عدالتوں کے قیام اور سکھر الیکٹرک پاؤر کمپنی سے متعلق کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے جبکہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی سماعت ہونا تھی۔تینوں کی کیسز کی سماعت کا وقت دن ایک سے ڈیڑھ بجے کا تھا لیکن سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کے باعث تینوں کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر سماعت دن ایک بجے ہوگی۔سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نےگزشتہ روز سماعت کی تھی۔

مزیدخبریں