پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 16 فروری 2021

11:06 AM, 16 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی پی ایس88 میں ضمنی الیکشن مہم میں شرکت کا معاملہ، پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکال دیا، پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا

سندھ کے 2 اور بلوچستان کے ایک حلقے کیلئے ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل جاری، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورایم کیو ایم ارکان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ زسے کروانے کا ریفرنس پر سماعت، چیف الیکشن کمشنرو دیگرحکام سپریم کورٹ میں پیش، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا، الیکشن کمیشن بتائے کہ انتخابات میں کرپٹ پریکٹس کیسے روکیں گے؟ واضح نہیں کیا گیا کہ کسی بھی کرپٹ پریکٹس کا ذکر ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈاجلاس ختم، فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد میں امیدوار برقرار رکھنے کا اعلان

کوئی سرپرائزنہیں ہوگا، سینیٹ الیکشن عمران خان جیتے گا، آصف زرداری ووٹوں کے بڑے خریدار لیکن انہیں اس دفعہ مایوسی ہوگی، جو اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں وہی سینیٹر بھی بننا چاہتے ہیں

مزیدخبریں