کراچی (پبلک نیوز) صوبائی دارلحکومت کراچی کے حلقے پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولیس نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا جس پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہو گئے۔
کراچی پولیس کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کیمپ کے قریب فائرنگ کرنے والوں کو حراست میں لیا۔ حلیم عادل شیخ کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
الیکشن کمیشن نے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر کردیا، حلیم عادل شیخ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ بدر کیا گیا۔