پاکپتن میں کسانوں کا احتجاج

12:27 PM, 16 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز : پاکپتن میں سینکڑوں ٹریکٹرز پر مشتمل احتجاجی ریلی کے شرکاء کی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کی جانب سے گندم کی قیمتیوں میں اضافے،ڈیزل،بجلی اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب کے شہر پاکپتن میں ٹریکٹر مارچ کیا ہے۔ سینکڑوں ٹریکٹرز پر مشتمل ریلی کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر چوہدری رضوان اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان تباہ ہو گیا،فصل پر آنیوالے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31 مارچ کو ٹریکٹر مارچ لاہور اور اسلام آباد کا رخ کرے گا۔

مزیدخبریں