بٹ کوائن نے 50 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی حد کو چھو لیا

01:13 PM, 16 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے صرف چند دنوں کے اندر ہی حیرت انگیز طور پر 20 ہزار ڈالرز سے 50 ہزار ڈالرز کے ریکارڈ لیول کو چھو لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز بٹ کوائن کی قیمت49,714.66 ڈالرز تک پہنچی تھی ۔ لیکن پچھلے 24 گھنٹو ں کے دوارن اس کی قیمت میں 4۔4فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی اہمیت بڑھنے کے ساتھ ہی بڑے سرمایہ کاروں نے زیادہ تعداد میں ڈیجیٹل کرنسی خرید نا شروع کردی ہے جس کے وجہ سے اس کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گذشتہ ہفتے الیکٹرک کارز بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی کاروں کی ادائیگی کے طور پر ڈیجیٹل کرنسی کو قبول کرنا شروع کردے گی ۔بدھ کے روز ، ماسٹرکارڈ نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنے نیٹ ورک پر " منتخب کریپٹروکرنسیس" کو قبول کرنا شروع کردے گا۔ ماسٹر کارڈ نے بٹ کوائن کو ایک اہم سنگ میل کہا تھا .

اس کے علاوہ اسکوائر (ایس کیو) اور پے پال (پی وائی پی ایل) نے بھی حال ہی میں صارفین کو بٹ کوائن میں تجارت کرنے کی اجازت دینا شروع کردی ، لیکن ماسٹرکارڈ ابھی تک بٹ کوائن کا سب سے مرکزی اور ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

دسمبر 2020 میں بٹ کوائن نے پہلی بار 20 ہزار ڈالرز کی حد عبور کی تھی اور اب صرف دو ماہ کے عرصے میں اس کی قیمت میں 30 ہزار ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں