دبئی کی لا پتہ شہزادی لطیفہ کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

01:53 PM, 16 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی جس نے 2018 میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔اب اپنے دوستوں کوذریعے خفیہ ویڈیو پیغام بھیجا ہے کہ اس کے اپنے والد نے اس کو "یرغمال "بنا رکھا ہےاور اسے اپنی جان کا خوف ہے۔

بی بی سی کے مشہور پروگرام پینورما کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو میں شہزادی لطیفہ المکتوم کا کہنا ہے کہ جب وہ کشتی کے ذریعے فرار ہوئیں تو کمانڈوز نے اسے زبر دستی نشہ آور اشیاء دے کر بے ہوش کیا اور انہیں حراست میں واپس لے لیا گیا ۔

اس کے بعد شہزادی کے خفیہ پیغامات سامنے آنا بھی رک گئے تھے اور اس کے دوستوں نے اقوام متحدہ سے مدد کی درخواست بھی کی تھی۔دوسری طرف دبئی اور متحدہ عرب امارات کے حکام پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ شہزادی محفوظ ہے اور اس بہت کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سابق مشیر برائے انسانی حقوق مریم رابنسن ، جنھوں نے 2018 میں ملنے کے بعد لطیفہ کو ایک "پریشان کن نوجوان عورت" قرار دیا تھا ، اب وہ کہتی ہیں کہ شہزادی کے اہل خانہ نے انہیں "انتہائی دھوکہ دہی" کا نشانہ بنایا تھا۔

شہزادی لطیفہ کے والد ، شیخ محمد بن راشد المکتوم ، دنیا کی ایک امیر ترین مملکت دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ہیں۔حالیہ سامنے آنے والی ویڈیوز کئی ماہ کے دوران فون پر ریکارڈ کی گئیں تھیں لطیفہ کو اس کی گرفتاری اور دبئی واپس آنے کے ایک سال بعد خفیہ طور پر دیا گیا تھا۔ اس نے ان ویڈیوز کو باتھ روم میں ریکارڈ کیا کیونکہ اس میں صرف ایک ہی دروازہ تھا جسے وہ لاک کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں