"سینیٹ الیکشن میں عوام کا ووٹ بکنے نہیں دینگے"

02:57 PM, 16 Feb, 2021

احمد علی
(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ، سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی امور پر مشاورت۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔ امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیاہے. چاہتے ہیں کہ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں.انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن کو روکنے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے. سپریم کورٹ آئینی عدالت ہے فیصلہ سب اداروں پر بائنڈنگ ہوگا. ملک میں پہلی بار صحیح معنوں میں شفاف انتخابات کیلئے قدم اٹھایا گیا. ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا. ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائیگا، ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے . بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن سے متعلق بھی اعتماد میں لیا.
مزیدخبریں