پی ٹی آئی حکومت 5 سال پورے کر پائیگی یا نہیں؟

04:29 PM, 16 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور(پبلک نیوز) گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق  63 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

حال میں ہی ہونے والے گیلپ سروے کے مطابق 63 فیصد پاکستانی شہری پرامید ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ 17 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے چاروں صوبوں میں 1000 سے زائد افراد سے کیا گیا۔

گیلپ سروے کے مطابق 20 فیصد افراد کا خیال تھا کہ  وہ اس بارے میں فی الحال کوئی رائے نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں