بشریٰ بی بی کی قریبی دوست سینیٹ الیکشن لڑیں گی

05:08 PM, 16 Feb, 2021

احمد علی
( پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے خاتون اوّل کی قریبی دوست فرح خان نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے. فرح خان نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کےنام سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہےکہ سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ڈاکٹر زرقا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کرچکی ہے جب کہ فرح بی بی پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار ہیں، وہ پارٹی کا حصہ ہیں ۔ فرح بی بی نے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ان کا حق ہے۔
مزیدخبریں