اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو دھچکا
02:05 PM, 16 Feb, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ ان فارم کپتان شاداب خان اگلے میچ کے لیے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کت مطابق فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی پشاور زلمی کے خلاف ان ایکشن نہیں ہوں گے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑی زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتے۔ شاداب خان اور ذیشان ضمیر کو کراچی کنگز کے خلاف دوران میچ انجری کی شکایت ہوئی تھی۔ شاداب خان اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔ انجری کے باعث کراچی کنگز کے خلاف بھی بالنگ نہیں کرا سکے تھے۔