دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکہ، 2 اہم کھلاڑی باہر

06:01 PM, 16 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکہ لگ گیا۔ دو اہم کھلاڑی پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے۔ فاسٹ بولر مائیکل نیسر اور گلین میکسویل دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو کر دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مائیکل نیسر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے انکی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کو شامل کرلیا۔ مائیکل نیسر، نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ دوسری جانب آل راؤنڈر گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے۔ گلین میکسویل 27 مارچ کو بھارتی نژاد لڑکی سے شادی کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں