مریم نواز کا عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل

10:55 AM, 16 Feb, 2023

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ مریم نوا زنے کہا کہ "طاقتور کو قانون کے نیچے لاوں گا " کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے۔سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔
مزیدخبریں