پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

05:33 PM, 16 Feb, 2023

احمد علی
کراچی : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلےجانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاؤل سٹرلنگ 4، حسن نواز 7، ریسی ون ڈر ڈسن 31 اور کولن منرو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان 44، فہیم اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور موسی خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز وِنس نے 4 ، شرجیل خان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ میتھیو ویڈ نے 18 رنز بنائے، کپتان عما د وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نیازی 19، شعیب ملک 18 اور جیمز فلر 12 رنز بنا سکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم اور ٹام کرن نے دو دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔
مزیدخبریں