ویب ڈیسک: ڈیفنس کے علاقے میں خاتون کا نجی پلازہ سے گر کر ہلاکت کا معاملہ،قتل کے مقدمہ کا نامزد ملزم حماد معروف عالم دین کا بیٹا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم حماد مرکزی راہنما جمعیت علمائے پاکستان قاری زوار بہادر کا بیٹا ہے،گرفتاری کے وقت ملزم حماد نشے میں تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حماد نے مقتولہ کو 4 روز سے حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا,ملزم حماد نے مقتولہ حلیمہ کو 2 دن گلبرگ کے نجی ہوٹل میں رکھا،ملزم بعد ازاں ڈیفنس جی پلازہ کے فلیٹ میں خاتون کو لایا،پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ سے زیادتی ہوئی ہے۔