ویب ڈیسک:مشہور زمانہ کارٹون ' پوکیمون' سے مشابہ گیم 'پال ورلڈ' نے دھوم مچادی، گیم کی ریلیز کے چند ہی دنوں میں 2 کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ۔
تفصیلا ت کے مطابق جاپانی ویڈیو گیم دنیا کی سب سے قیمتی فرنچائز بن چکی ہے،نئی گیم کو پوکیمون کی نقل یا پوکیمون شوٹنگ گن سمجھا جارہا ہے، پوکیمون سیریز کی پہلی گیم 1996 میں ریلیز کی گئی تھی، اس گیم میں کھلاڑیوں کو مختلف کرداروں کو پکڑنا اور ان سے لڑنا ہوتا ہے۔
پوکیمون اور پال ورلڈ میں مماثلت پر پوکیمون کمپنی نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں کمپنی نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ وہ تحقیقات کررہی ہے اور ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی پر چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔