"میں چھوٹی سی عمر میں ٹوٹ گئی"، اداکارہ ثنا جاوید کی پوسٹ وائرل

02:09 PM, 16 Feb, 2024

ویب ڈیسک :رواں سال کی شروعات میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گانا ‘بیلیور’ کی ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار کو پُرجوش انداز میں کنسرٹ میں اپنے لاکھوں مداح کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس گانے میں جس شخص کی کہانی سنائی گئی ہے وہ چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ جاتا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔

ثنا جاوید کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اداکارہ پر سخت  تنقید کی جارہی ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ثنا جاوید دھوکے باز ہیں اور وہ ساری عمر دھوکے باز ہی رہیں گی، وہ اس طرح کی اسٹوریز لگا کر معصوم بننے کی کوشش کررہی ہیں لیکن سچ تو یہی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سابق شوہر (عمیر جیسوال) کو دھوکہ دیا۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ ثنا جاوید نے ایک ہنستا بستا گھر خراب کیا ہے، ایک بیوی سے اُس کا شوہر، اُس کا گھر اور ایک بیٹے سے اُس کا باپ چھینا ہے۔

مزیدخبریں