برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو زبردست دھچکا

02:59 PM, 16 Feb, 2024

ویب ڈیسک: برطانیہ کی لیبر پارٹی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو زبردست دھچکا دیتے ہوئے دو نئے قانون سازوں کے لئے الیکشن جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق جس سے اپوزیشن پارٹی کی رواں سال کے اختتام پر قومی انتخابات جیتنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تارتھمپٹن شائر میں لیبر پارٹی نے کنزرویٹو پارٹی کے 7408 ووٹوں کے مقابلے میں 13844 ووٹ حاصل کیے۔
کنگس ووڈ، جنوب مغربی انگلینڈ میں، لیبر امیدوار نے 11,176 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ کنزرویٹو امیدوار کو 8,675 ووٹ ملے۔
دوہری شکست کے بعد وزیراعظم رشی سونک پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لیبرپارٹی آئندہ انتخابات میں کنزرویٹوز کو بڑی شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں