ویب ڈیسک: بڑی معیشتوں کیلئے بری خبرآگئی۔ جہاں برطانیہ اور جاپان کساد بازاری سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023 کی دوسری ششماہی میں برطانیہ اور جاپان جیسی بڑی معیشتیں کساد بازاری سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ جاپان کی معیشت رواں مالی سال میں غیرمعمولی سکڑ گئی ہے اور جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 3 فیصد پر آگئی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کی معیشت میں بھی رواں سال غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ برطانیہ میں یہ الیکشن کا سال ہے اور وزیراعظم رشی سونک نے معیشت کو بڑھانے کا وعدہ کررکھا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کساد بازاری سے متاثر جاپان نے عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی معیشت ہونے کا اعزاز بھی کھودیا ہے اور اب اس کی جگہ جرمنی نے لے لی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں جاپان کی معیشت صرف ایک فیصد بڑھی۔