(ویب ڈیسک ) ماڑی پٹرولیم نے ملک میں نئے گیس ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے اہم ڈویلپمنٹ ہوئی۔ ماڑی پٹرولیم نےملک میں نئے گیس ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ نئے گیس ذخائر بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے ہیں ،ذخائر سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہو گی۔
ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس دریافت کیلئے 2516میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی، گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز پر مشتمل ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔