چیمپئنز ٹرافی  کی افتتاحی تقریب،  2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز  و دیگر کھلاڑی شریک

09:15 PM, 16 Feb, 2025

(ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ میں جاری ہے۔ جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے ہائی آفیشلز کے علاوہ سیاسی اور سابق کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب میں   چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی محمدحفیط، جنید خان، محمد عامر، اظہر علی، حارث سہیل بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ   چیمپئنز ٹرافی کے برانڈ ایمبسیڈر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، سابق جنوبی افریقی بیٹر ڈومینی بھی شریک ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر کھیل فیصل کھوکھر  اور لاہور قلندرز کے عاطف رانا بھی تقریب میں شریک ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی ونرز پاکستان ٹیم کو خاص طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  چار ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بڑی محنت کی گئی، آئی سی سی کی ٹیم نے بہترین کام کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ  29 سالوں میں پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی، وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومت سمیت سیکورٹی اینجنسیز کا شکریہ اد اکرتا ہوں، اب وقت ہے کہ فینز بھرپور طریقے سے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں، کرکٹ کو نجوائے کریں۔

آئی سی سی  کے سی او جیف الرڈائس کا خطاب: 

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس  نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  پاکستان میں گلوبل ایونٹ کھ انعقاد پر خوشی ہے،  1996 کے بعد ایونٹ کا پاکستان مین انعقاد خوش آئند ہے، ایونٹ میں دنیا کی بہترین 8 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وینیوز کی رینوویشن کی،  خصوصاً قذافی اسٹیڈیم کی 117 دنوں میں تزئین و ارایش کمال کی تھی، براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا بھی شکریہ، ان کے بغیر ایونٹ کا انعقاد ناممکن تھا۔

2017   چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم کی اسٹیج پر آمد:

سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر، اظہر علی، عماد وسیم، جنید خان، شاداب خان، حارث سہیل اور محمد حفیظ وائٹ جیکٹ پہنے اسٹیج پر آ ئے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا خطاب: 

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ  ہم چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر تمام ٹیموں  کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم پر امید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں یہ ٹیم کامیاب ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف جیت پر پوری قوم خوش تھی۔

انہوں نے کہا کہ  ٹرافی جیتنے کے بعد ہزاروں لوگ ہمارا ویلکم کرنے آئے تھے، میں وہ لمحات کبھی نہیں بھول سکتا، پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ وہ ایک وقت میں ڈاؤن ہوتی ہے اور اگلے لمحے اٹھ جاتی ہے۔

ٹم ساؤتھی کا خطاب: 

ٹم ساؤتھی نے کہا کہ  اس ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں کھیل کر بڑا اچھا لگا، سہ ملکی سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،   چیمپئنز ٹرافی کا ہر میچ بڑا اہم ہے، ہر میچ کو اہم سمجھ لر کھیلنا ہوگا۔

جے پی ڈومینی کا خطاب: 

جنوبی  افریقہ کے سابق کھلاڑی جے پی ڈومینی  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  1998 میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی، اسکے بعد ہم کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکے، اس بار ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کافی بیلنس ہے، ہماری ٹیم میں پاور ہٹرز بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی کنڈیشنز ہمیں سپورٹ کرتی ہیں، کوچز نے بہترین ٹیم بنانے میں بڑی محنت کی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہمارا اسکواڈ کافی مضبوط ہے۔

مزیدخبریں