مری کے داخلی راستوں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
03:51 AM, 16 Jan, 2022
پبلک نیوز: مری کے داخلی راستوں کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی۔ داخلی گاڑیوں پر پابندی مری، آزاد کشمیر کے رہائشیوں، پاک آرمی کی گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی۔ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسین مکینکل مشینری اور چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔