معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
10:12 AM, 16 Jan, 2023
پشاور: لطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ، لطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں حملہ ہوا۔ 79سالہ معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا عدنان نامی ملزم سائل بن کر آیا تھا، معاملہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم انکوائری کررہے ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم پستول اندر کیسے لایا تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے میں کس نے مدد کی؟ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔