پرویز الہیٰ کا گورنر پنجاب کو خط، نگران وزیر اعلی ٰ کے نام تجویز کردیے

12:13 PM, 16 Jan, 2023

احمد علی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے دستخط سے خط جاری کردیا گیا ہے،خط میں سردار احمد نواز سکھیرا، نا صر محمود کھوسہ اورمحمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے تجویز کئے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے 14جنوری کونگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لئے خط لکھا گیا۔ گورنر پنجاب کے خط کے جواب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کے نام تجویز کردئیے ہیں ۔
مزیدخبریں