بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

05:14 PM, 16 Jan, 2023

احمد علی
الیکشن کمیشن نے 205 یونین کمیٹی کے نتائج جاری کردیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چئیر مین اور وائس چئیر مین کی دوڑ میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 86 نشستیں لےکر سب سے آگے ہے، جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے 7 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ جے یو آئی نے 2، آزاد امیدوار 3، تحریک لبیک اور مہاجر قومی مومنٹ نے ایک ایک نشست اپنے نام کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شہر کی 30 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہے۔ شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔
مزیدخبریں