وزیر اعلی محسن نقوی کا تھانہ کلچر میں تبدیلی کا بڑااقدام

06:00 PM, 16 Jan, 2024

احمد علی
لاہور: اب مقدمات درج کروانے کےلئے درخواست جمع کروانے کا جھنجٹ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ہیلپ لائن ون فائیو پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا۔ سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر ای کال کو فوری ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا۔ کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کرلیا جائےگا۔ سیف سٹیز حکام کے مطابق کالر تھانے میں جاکرمتعلقہ تمام تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائےگا۔ کالر کا متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کرےگا۔ سیف سٹیز حکام نے بتایا کہ کالرکی درست شکایت پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگا۔غیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کردےگا۔ ون فائیو کی کال پرای ٹیگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہونگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مقدمات کے عدم اندراج کی شکایت کا ازالہ ہوسکےگا۔
مزیدخبریں