زیادتی کا نشانہ بننے والی فلپائنی خاتون عدالت پہنچ گئی

07:28 AM, 16 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز)‌نوکری کا جھانسہ دے کر فلپائنی خاتون کو زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کا معاملہ، زیادتی اور بدفعلی کا شکار فلپاٸنی خاتون انصاف کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئی .

ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کلیا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی. دوران سماعت فلپائنی خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ملزم عبدالرحمن نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں زیادتی اور بدفعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے .

انہوں نے کہا ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹ بھی ثابت ہو گئی ہے، ملزم اب ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، میری وزیراعظم، چیف جسٹس اور سی سی پی او سے انصاف کی اپیل ہے، عدالت مجھے تحفظ دے کر انصاف مہیا کرے.

مزیدخبریں